نام نہاد بین الاقوامی لیڈر کو اب ایکٹ میں ترمیم یادآرہی ہیں ، چوہدری رخسار احمد

اپنے ضلع کے حدود اربعہ سے ناواقف لوگ آزادکشمیر اور دنیا کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں، رکن قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر

منگل 16 جنوری 2018 20:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) ممبر قانون ساز اسمبلی و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن چوہدری رخسار احمد نے کہا ہے کہ نام نہاد بین الاقوامی لیڈر کو اب ایکٹ میں ترمیم یادآرہی ہیں جب نہ تو موصوف اسمبلی میں ہیں نہ ہی ان کی جماعت دور دور تک اقتدار کے قریب ہے۔ اپنے ضلع کے حدود اربعہ سے ناواقف لوگ آزادکشمیر اور دنیا کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں ۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کر کے ریاست میں تبدیی لا کردکھائی ہے۔ بلوچستان کو جواز بنا کر یہاں خواب دیکھنے والے نامراد تھے اورنامراد ہی رہیں گے۔مظفرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری رخسار نے کہا کہ مجھے حیرانگی ہے کہ جو لوگ اتنی بات میں بری طرح شکست کھا کر عوامی عدالت سے ناکام ہو چکے ہیں انہیں کس نے یہ اختیار دیا کہ آزادکشمیر کے اندر سے لوگوں کو حکومتوں میں رکھیں یا نکالیں ان کی اپنی پارلیمانی پارٹی نے کبھی ان سے مشاورت گواراہ نہیں کی۔

(جاری ہے)

نہ ہی انہیں اس قابل سمجھا کہ اپنا کوئی باضابطہ اجلاس بلا لیں اور انہیں اس کی صدارت کروائیں مگر یہ سعادت انہیں حاصل ہی نہیں ہوئی۔ کیونکہ ان کے پاس اپنی پارٹی کا اعتماد ہی نہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سیاست کا باب اب بند ہوگیا ہے۔ اب نئی دکان تلاش کریں ۔ میرپور سمیت آزادکشمیر بھر میں پی ٹی آئی کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے اور انہیں اب کوئی اور کام کرنا چاہیے۔ آزادکشمیر کے لوگ اب مزید دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے سوا سال کے عرصہ میں عملی طور پر تبدیلی لا کر دکھائی ہے۔ صر ف ایمرجنسی سروسز سے چار لاکھ مریضوں کا مفت علاج ایک تاریخی کارنامہ ہے۔

متعلقہ عنوان :