بھاگ،نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے راہنمائوں کی پریس کانفرنس

غلام شاہ علاقے کے قبائلی جھگڑوں کو ہوادینے پر تلہ ہوا ہے، بشیر خان چھلگری

منگل 16 جنوری 2018 21:17

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء)نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے صدر وڈیرہ بشیر خان چھلگری،مرکزی سنٹر ل کمیٹی کے ممبر میران بلوچ،عبدالستاربنگلزئی،عبدالغنی بلوچ،تحصیل صدر غلام قادر مندرانی،اکبر بلوچ،وڈیرہ عبدالواحد مندرانی،بی ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری غلام حسین بلوچ،محبت بلوچ،وزیر احمد ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ غلام شاہ نامی شخص نے علاقے کے پرامن ماحول کوخراب کرنے اور قبائلی جھگڑوں کو ہوادینے پر تلہ ہوا ہے پہلے بھی اس کی وجہ سے علاقے کا امن خراب تھا فرد واحد اپنے ٹولے کیساتھ نیشنل پارٹی کی مقامی مرکزی قیادت اور کارکنوں کیخلاف منفی پروپگینڈہ کرتے ہوئے اپنے جرائم اور گذشتہ دنوں نیشنل پارٹی کے دفتر پر حملہ کرنے ،جھنڈے جلانے،شہداء اور لیڈروں کے تصاویر جلانے اور ریکارڈ ساتھ لے جانے کیساتھ پارٹی کا سائن بورڈ بھی ساتھ لے گئے جوکہ آج بھی پولیس اسٹیشن بھاگ میں تھانہ کے ریکارڈ میں موجود ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ علاقائی امن بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھا ہے اور تمام قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کیلئے بھی ہمارا کردار رہاہے اور غلام شاہ کی کاروائیوں اور اخبارات ،سوشل میڈیا کے ذریعے لغو زبان استعمال کرنے کے باوجو د نیشنل پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور یہ شخص اپنی ہر اخباری بیان اور ویڈیو میں ذاتیات کرتا رہتاہے اوراپنا بیان بدلتارہتاہے جہاں تک دفتر کی بات ہے کہ یہ روز روشن کیطرح عیاں ہیں کہ ہمارا دفتر 1971کو سے قائم ہے جب ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ایم این اے تھے پھر نیپ پر پابندی کے وقت دفتر سیل کردیاگیا اس کے بعد 1989میں بی ایس او اور بی این ایم نے پھر اپنادفتر کھولا جوکہ ایک کچے کمرے پر مشتمل تھا پارٹی کے ورکروں نے چندہ کرکے اسے دوبارہ تعمیر کیا اور گذشتہ تیس سالوں سے زائدنہ صرف یہ پارٹی کی ملکیت ہے بلکہ پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،میر کبیراحمد محمد شہی،سردار کمال خان بنگلزئی،جان بلیدی،رحمت صالح بلوچ سمیت کئی مرکزی صوبائی لیڈر اپنے اس دفتر میں پارٹی پروگرام اٹینڈ کرچکے ہیں اور1988سے لے کر اب تک تمام مرکزی اور بلدیاتی الیکشن مہم بھی اسی دفتر سے چلتی رہی ہم واضح کرتے ہیں کہ یہ دفتر کسی فرد کی ملکیت نہیں بلکہ پوری پارٹی کی ملکیت ہے اور ہم سب اس کے وارث اور مالک ہیں اس کے علاوہ ایکشن کمیٹی ،بازار یونین،ٹرانسپورٹ یونین،طلباء تنظیمیں،آل پارٹیز ،سماجی تنظیموں کے اکثر وبیشتر پروگرامز بھی اسی دفتر میں ہوتے رہیں جسکی گواہی سارا شہر دیتاہے اورآج بھی یہ دفتر نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے پاس ہے نہ تو کبھی کرائے کا دکان رہاہے اور نہ ہی ذاتی مکان نیشنل پارٹی ،بی ایس او کے رہنماؤں نے کہاکہ غلام شاہ جب دفتر کا تالہ توڑا توڑ پھوڑ کی تو اس کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کی گئی اس عمل کیخلاف احتجاجی ریلی،مظاہرہ ہوا بھاگ کی تمام سیاسی سماجی تنظیموں ،پارٹیوں ،مذہبی تنظیموں،تاجر برادری ،ٹرانسپورٹ ،بازار یونین اور تمام طبقہ فکر کے لوگوں نے نیشنل پارٹی کے دفتر آکر اس کی بھرپور مذمت کی اور اظہار یکجہتی کیا اور اس کیساتھ ساتھ آل پارٹیز پر مشتمل ایکشن کمیٹی کے اجلاسوں میں بھی اس کی بھرپور مذمت کی گئی جس کے ثبوت تمام اخبارات میں موجود ہیں اور پارٹی کی مرکزی،صوبائی،ڈویژنل اور بلوچستان بھر کے مذمتی بیانات بھی لگے آخر میں انہوں نے کہاکہ غلام شاہ جوکہ علاقے کے بھائی چارے کو خراب کرنا چارہاہے آئی جی بلوچستان ،ڈی آئی جی نصیرآباد ،ڈی پی او کچھی اور حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیاجائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی بی ایس او پجارپورے بلوچستان میں اپنے خلاف ہونے والی ناروا کاروائیوں اورکردار کشی کیخلاف بھرپو ر کردار اداکرینگے۔