بحرین ریلیکس ایونٹ منجمنٹ کی جانب سے میوزکل نائٹ کے اہتمام کا اعلان، معروف پاکستانی گلوکار "ملکو" پرفارم کریں گے

muhammad ali محمد علی منگل 16 جنوری 2018 21:09

بحرین ریلیکس ایونٹ منجمنٹ کی جانب سے میوزکل نائٹ کے اہتمام کا اعلان، ..
بحرین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. نبیل ایوب، نمائندہ خصوصی) بحرین ریلیکس ایونٹ منجمنٹ کی جانب سے میوزکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں معروف پاکستانی گلوکار "ملکو" پرفارم کریں گے یہ شو ادھاری پارک میں منعقد کیا جارہا ہے جس کی ٹکٹ 3 ، 5 اور 10 دینار ہے اور اس ایونٹ میں کھانے پینے کے سٹالز بھی موجود ہوں گے منیجمنٹ کے مطابق یہ پروگرام 8 فروری 2018 کی شام سات بجے شروع ہو گا۔