وفاقی کابینہ کی احترام رمضان کی خلاف ورزی پر سزائیں بڑھانے ،

سینمائوں و تھیٹرز کی بند ش سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق زرعی ، تجارتی اور صنعتی قرضوں سے متعلق ترمیمی سفارش، ایف آئی اے ایکٹ 1974 کے شیڈول میں ترمیم،سی ای او، ایم ڈی پاکستان ایل این جی لمٹیڈ کی تعیناتی کی بھی منظور ی قرضوں کے معاملے پر غور کیلئے وزیر نجکاری دانیال عزیز کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی تشکیل ، 2 ہفتوں میں تجاویز پیش کرنیکی ہدایت

منگل 16 جنوری 2018 22:40

وفاقی کابینہ کی احترام رمضان کی خلاف ورزی پر سزائیں بڑھانے ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) وفاقی کابینہ نے احترام رمضان کی خلاف ورزی پر سزائیں بڑھانے اور روزہ کے اوقات میں سینمائوں و تھیٹرز کو بند کرنے کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کی سی سی ایل سی مقدمات نمٹانے سے متعلق ترمیمی بل 2017 بارے اور زرعی ، تجارتی اور صنعتی قرضوں سے متعلق ترمیمی سفارش کی توثیق جبکہ ایف آئی اے ایکٹ 1974 کے شیڈول میں ترمیم،سی ای او ایم ڈی پاکستان ایل این جی لمٹیڈ کی تعیناتی اور اے پی پی اور بحرین نیوز ایجنسی میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے ایف آئی اے ایکٹ 1974ء کے شیڈول میں ترمیم کی منظوری دی اس ترمیم کے بعد سائبر ، الیکٹرونک اور آئی ٹی کے ذریعے کئے گئے جرائم بھی شیڈول میں شامل کئے جائیں گے، اجلاس میں سی ای او ایم ڈی پاکستان ایل این جی لیمٹیڈ کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ نے اے پی پی اور بحرین نیوز ایجنسی میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی منظوری دی ، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں احترام رمضان کی خلاف ورزی پر سزائیں بڑھانے اور روزہ کے اوقات میں سینمائوں و تھیٹرز کو بند کرنے بارے سی سی ایل سی مقدمات نمٹانے سے متعلق ترمیمی بل 2017 بارے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی بھی توثیق کردی ، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے زرعی ، تجارتی اور صنعتی قرضوں سے متعلق ترمیمی سفارش کی توثیق موخر کردی گئی، قرضوں کے معاملے پر غور کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جسکو دو ہفتوں میں تجاویز پیش کرنیکی ہدایت کردی گئی، قرضہ جات سے متعلق کمیٹی کی سربراہی وزیر نجکاری دانیال عزیز کرینگے ، وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کمیٹی کے رکن ہونگے۔