وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینرنگ کاپی ای سی سے الحاق نہ ہونے پر طلبا ء کا احتجاج

سینکڑوں طلبہ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بند کر دی

منگل 16 جنوری 2018 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینرنگ کاپی ای سی سے الحاق نہ ہونے کے خلاف مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ سراپا احتجاج ہیں،سینکڑوں طلبہ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بند کر دی،طلباء نے شعبہ الیکٹریکل انجنئیرنگ کوفی الفور رجسٹرڈ کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز منگل کو وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء نے شعبہ الیکٹریکل کا الحاق نہ ہونے کے خلاف فانڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسویسی ایشن (فپواسا)اسلام آباد چیپٹر کے صدر ڈاکٹر شہزاد اشرف کی قیادت میںاحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے سامنے سڑک بند کردی اور مطالبہ کیا کہ سینکڑون طلباء کا مستقبل دائو پر نہ لگایا جائے ۔ طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدیدنعرے بازی کی اور انتظامیہ کی تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا ۔ سڑک کی دوسری جانب وفاقی اردو یو نیورسٹی ہی کے طلباء نے جامعہ کی عمارت خالی کرنے کی ڈیڈ لائن پر احتجاج کیا ۔واپڈا نے جامعہ کو عمارت خالی کرنے کے حوالے سے حتمی نوٹس دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :