وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو وہاڑی کا میڈیکل وارڈسیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید سے منسوب

منگل 16 جنوری 2018 23:05

وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو وہاڑی کا میڈیکل وارڈسیکنڈ لیفٹیننٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے نو تعمیر شدہ میڈیکل وارڈ کوسیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے - سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید جنوبی وزیر ستان میں 12 دسمبر کو دہشت گردوں کے ایک حملے میں شہید ہوئے تھے - اس سلسلے میں فوری عملدرآمد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے - ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال وہاڑی کے نوتعمیر شدہ وارڈ کا نام اب سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید میڈیکل وارڈ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :