زینب قتل کیس، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 16 جنوری 2018 22:22

زینب قتل کیس، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص نے خود کو پولیس ..
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جنوری 2018ء) زینب قتل کیس کے سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ محمد امین نامی شخص نے ڈی پی او قصور کے دفتر میں پیش ہو کر اپنا ڈی این اے ٹیسٹ بھی دے دیا ہے۔ محمد امین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خود کو دیکھ کر اسے خدشہ ہوا کہ کہیں پولیس اسے کیس میں ملوث نہ کر دے۔ اس لیے وہ خود ڈی پی او کے دفتر میں پیش ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :