پاکستان پر مشترکہ سرجیکل اسٹرائیک، بھارت اور اسرائیل کے خوفناک منصوبہ کا انکشاف

بھارت اسرائیل کے ساتھ مل کرخفیہ دفاعی اور جاسوسی نظام کے تحت پاکستان کے سرحدی خلاف ورزیاں اور سرجیکل اسٹرائیک کی منصوبہ بندی کررہاہے،حنیف طیب

منگل 16 جنوری 2018 23:08

پاکستان پر مشترکہ سرجیکل اسٹرائیک، بھارت اور اسرائیل کے خوفناک منصوبہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،سابق ممبرقومی اسمبلی محمدعثمان خان نوری،شبیر احمدقاضی ،الحاج محمدرفیع نے مشترکہ بیان میں کہاکہ بھارت اور اسرائیل وزیر اعظم کے دورے کے موقع پردونوں ملکوں کے درمیان دفاعی سودوںاور سمجھوتوں کے ساتھ ہی کوٹلی سیکٹرمیں بلاجوازاوربے اشتعال بھارتی گولہ باری کے دوران چارجوانوں کی شہادت پرغم وغصہ ،دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان گٹھ جوڑ عالم اسلام بالخصوص پاکستان کے لئے انتہائی تشویش کی بات ہے کہ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان کی سرپرستی دُنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے سرپرست کے طورپراًمریکی اور بھارتی ایجنسیاں کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت اسرائیل کے ساتھ مل کرخفیہ دفاعی اور جاسوسی نظام کے تحت پاکستان کے سرحدی خلاف ورزیاں اور سرجیکل اسٹرائیک کی منصوبہ بندی کررہاہے۔رہنماؤںنے کہاکہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،پاکستان ایٹمی صلاحیت رکھنے والاملک ہے وہ ہرصورت میں اپنے ملک کادفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتاہے ،اور افواج پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کوناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنے ملک کے دفاع اور سالمیت کے لئے اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔

رہنماؤں نے اقوا م متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں شامل تمام ممالک کے نمائنددگان سے بھارتی جارحیت کو لگام دینے اور بلاجواز،اشتعال انگیز فائرنگ کی تحقیقات کرانے کامطالبہ کیااور کہاکہ بھارت کوتنبیہ کریں کہ وہ اپنے گھناؤنے مقاصدکے تحت عالمی امن کوتباہ وبربادکرنے سے بازرہے۔

متعلقہ عنوان :