وزارتوں کی تقسیم، بلوچستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا

سرفراز بگٹی سینئر وزیر کا عہدہ اور پروٹوکول نہ دیئے جانے پر ناراض ،دفتر جانا بھی چھوڑ دیا

منگل 16 جنوری 2018 23:12

وزارتوں کی تقسیم، بلوچستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) بلوچستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے درمیان وزارتوں کی تقسیم پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سینئر وزیر کا عہدہ اور پروٹوکول نہ دیئے جانے پر عبدالقدوس بزنجو سے ناراض ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے دفتر جانا بھی چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور سرفراز بگٹی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور دونوں مل کر سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری کیخلاف بغاوت کردی تھی اور تحریک عدم اعتماد سے پہلے ثناء اللہ زہری مستعفی ہوگئے تھے لیکن اب لڑائی سرفراز بگٹی اور عبدالقدوس بزنجو کے درمیان شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :