احتجاج کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے،منتظمیں کو خبردار کر دیاہے،صوبائی وزیر قانون

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 16 جنوری 2018 23:03

احتجاج کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے،منتظمیں کو خبردار کر دیاہے،صوبائی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16جنوری 2018ء ):صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ احتجاج کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے،منتظمین کو خط کے ذریعے خبردار کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کل ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے نجی ٹی وی پر گفتگو کر رہے تھے ۔اس دوران صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج نہیں فساد ہے،یہ احتجاج انصاف کےحصول کیلیے نہیں انتشار کیلیے کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کو تنگ کرنا ان کا وتیرہ ہے۔ان کا اجتماع ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔پولیس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پولیس کو واضح ہدایت ہےکہ پولیس اہلکار غیر مسلح ہوں گے۔جب تک مظاہرین سرکاری یانجی املاک کونقصان نہ پہنچائیں طاقت کا استعمال نہیں ہوگا۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اسی مقام پر پہلے بھی دہشتگردی کا واقعہ ہو چکا ہے اور اب بھی احتجاج کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے،پنجاب حکومت نے منتظمین کو خط کے ذریعے خبردار کر دیا گیا ہے۔