ہسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 16 جنوری 2018 23:24

ہسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16جنوری 2018ء ):محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ محکمہ صحت پنجاب نے ان تمام نرسز کا ڈیٹا بھی طلب کر لیا جو مخصوص شعبوں میں مہارت رکھتی ہیں لیکن دوسرے شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔احکامات کے حوالے سے ٹیچنگ ، ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو مراسلے جاری کر دئیے گئے۔احکامات پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔