سعودی عرب ، مکینک کے اقامے پر کام کرنیوالا جنرل فزیشن گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 17 جنوری 2018 16:09

سعودی عرب ، مکینک کے اقامے پر کام کرنیوالا جنرل فزیشن گرفتار
مدینہ منورہ  (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018)  مقامی ذرائع اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اے سی مکینک کے پیشے پر جنرل فزیشن کی حیثیت سے کام کرنے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک اور نجی اسپتال میں زچہ بچہ امور کی ماہر ایک لیڈی ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا جس کا اقامہ نجی کلینک کا نہیں تھا اور اس کے پاس سعودی عرب میں طبیب کی حیثیت سے کام کرنے کا اجازت نامہ بھی نہیں تھا۔