مظفر آباد‘ ٹمبر مافیا بے لگام ، ، سرسبز درختان کی کٹائی دھڑلے سے جاری

بدھ 17 جنوری 2018 16:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) ٹمبر مافیا بے لگام ، ، سرسبز درختان کی کٹائی دھڑلے سے جاری ، مظفرآباد کے نواحی گائوںپھنڈ گراں میںبا اثر شخص کی من مانیاں ، درخت کاٹنے سے علاقہ پھنڈ گراں و ملحقہ گائوں کی پانی کی پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ایک ہفتہ سے پانی کی سپلائی معطل۔ با اثرشخص نے اپنی خود غرضی سے عوام علاقہ کو مشکلات سے دو چار کر دیا ۔

، تفصیلات کے مطابق محمد زمان ولد میرزمان سکنہ پھنڈ گراں تحصیل و ضلع مظفرآبادکی طرف سے کاربنی (ٹنڈہاں نذد سریاں) کے مقام پر درختوں کی کٹائی کے باعث وہاں سے گذرنے والی پائپ لائن جو موضع پٹی بن، پھنڈ گراں، نلہ کو پانی کی سپلائی کرتی ہے کو بری طرح سے نقصان پہنچا دیا ،واٹر پائپ لائن پر درختوںکے گرنے سے لائنیں جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی ہیں جس کے باعث عوام علاقہ پھنڈگراں اور ملحقہ علاقوں کو گزشتہ 5دن سے پانی کی ترسیل مکمل بند ہے۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ نے محمد زمان کو درختان کی کٹائی سے باز رہنے کے لیے کہا جس پر موصوف کا اظہار ہے کہ وہ حکومتی پارٹی کا اہم کارکن ہے کوئی اُس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اس سے قبل بھی مذکورہ شخص جنگل سے کافی تعداد میں درخت کاٹ چکا ہے اور اپنا کاروبار بنایا ہوا ہے۔ جبکہ با اثر فرد کے اس عمل میں محکمہ جنگلات کا عملہ بھی پیش پیش ہے ۔ با ر بار کی یاد دہانیوں کے باوجود محکمہ جنگلات کے اہلکاران نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ عوام علاقہ محمد نذیر چوہدری ، نصیرعباسی و دیگر نے اعلیٰ حکام سے با اثر فرد کی من مانیوں اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی روک تھام ہو سکے اور عوام علاقہ بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔