ہری پور یونیورسٹی کی سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام سکول اور کالج اساتذہ کیلئے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ

بدھ 17 جنوری 2018 20:55

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) یونیورسٹی آف ہر ی پور کی سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام سکول اور کالج کے اساتذہ کیلئے دوسری 2روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی جس کا عنوان تھامؤثر قیادت کے اصول ،اس ورکشاپ میںسکولوں اور کالجوں کے قریباًپچاس اساتذہ نے شرکت کی ،قائدانہ صلاحیتوں کے بارے میں اساتذہ کو مختلف سرگرمیاں کروائی گئیں، اساتذہ کی سہولت کی خاطر ورکشاپ کے اوقات ۰۳:۲ سے ۰۳:۴ بجے رکھے گئے تھے، ورکشاپ میں شرکت کے لئے کوئی معاوضہ بھی مقرر نہیں کیا گیا،چیئرمین سپیکم ڈاکٹر مھیمًن کے مطابق اس تربیتی ورکشاپ کااگلا دور فروری کی ۹۱ اور ۰۲ تاریخ کو ہو گا، رجسٹرار یونیورسٹی آف ہری پور ڈاکٹر ظہور نے اساتذہ میں اسناد تقسیم کیں، ڈاکٹر ظہور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ سکول اور کالج اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کا ایک سنہری موقع ہے اس لئے آئندہ بھی اساتذہ اس ورکشاپ میں بھرپور شرکت کریں۔