شیخ رشید نے قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 17 جنوری 2018 20:44

شیخ رشید نے قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کردیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) شیخ رشید نے قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے  مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے مال روڈ پر جاری اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے دھواں دار خطاب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خطاب کے دوران شیخ رشید نے قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔ شیخ  رشید نے کہا کہ وہ ایسی قومی اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہیں جس میں چور اور لٹیرے بیٹھے ہوں۔ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھی استعفیٰ دینے  کا مطالبہ کیا ہے۔