Live Updates

ملک میں کوئی ’’حادثاتی‘‘ماحول پیدانہیں کر نا چاہتے‘2روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے ‘ڈاکٹر طاہر القادری

نئے دور کے مجیب الرحمان سے ملک کو بچانا ہو گا‘آئندہ2روز میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحر یک کے اگلے مر حلے کا اعلان عمران خان ‘آصف زرداری اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی مشاورت ایکشن اور سٹیر نگ کمیٹیاں کر یں گی ‘اب کوئی تنہا فیصلہ نہیں کرو ں گا ‘ نواز شریف مجیب الرحمان کو اپنا نظریاتی قائد مانتے ہیں، نواز شریف نریندر مودی کو اپنا دوست مانتے ہیں، ہم جمہوریت کی حقیقی روح بحال کرنا چاہتے ہیں، ظلم برداشت کرنے والی قوموں کو تاریخ بھول جاتی ہے‘تحر یک انصاف ‘پیپلزپارٹی اور عوامی تحر یک کے کارکنان صرف تھوکے تو جاتی امراء کے محلات سیلاب میں بہا جائے ‘ہم چاہے تو شر یف برادارن کے جاتی امراء کی اینٹ سے اینٹ بجاکر انکو مزہ چکھا دیں ‘ہم آئین کو پامال کرنے والی سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں‘ آج قومی اور مذہبی قیادت تکریم انسانیت کیلئے جمع ہوئی ہے، آج کمزوروں کو طاقت دینے کیلئے سب جمع ہوئے ہیں‘ میرا مقصد کوئی عہدہ حاصل کرنا نہیں، چاہتا ہوں کہ کمزوروں کو آواز ملے لیکن پاکستان میں اس وقت انسانی حقوق کچلے اور قومی خزانہ لوٹا جا رہا ہے‘پنجاب پولیس نے جاتی امرا کو تحفظ دیا، عوام کو نہیں، شریف برادران رہے تو ملک میں جمہوریت اور خوشحالی نہیں آئے گی‘ہم آئین اورجمہوریت کونہیں سلطنت شریفیہ کوتوڑنا چاہتے ہیں،ن لیگ لمیٹڈ کمپنی ہے‘جلسے سے خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 23:25

ملک میں کوئی ’’حادثاتی‘‘ماحول پیدانہیں کر نا چاہتے‘2روز میں آئندہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی ’’حادثاتی‘‘ماحول پیدانہیں کر نا چاہتے‘ نئے دور کے مجیب الرحمان سے ملک کو بچانا ہو گا‘آئندہ2روز میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحر یک کے اگلے مر حلے کا اعلان عمران خان ‘آصف زرداری اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی مشاورت ایکشن اور سٹیر نگ کمیٹیاں کر یں گی ‘اب کوئی تنہا فیصلہ نہیں کرو ں گا ‘ نواز شریف مجیب الرحمان کو اپنا نظریاتی قائد مانتے ہیں، نواز شریف نریندر مودی کو اپنا دوست مانتے ہیں، ہم جمہوریت کی حقیقی روح بحال کرنا چاہتے ہیں، ظلم برداشت کرنے والی قوموں کو تاریخ بھول جاتی ہے‘تحر یک انصاف ‘پیپلزپارٹی اور عوامی تحر یک کے کارکنان صرف تھوکے تو جاتی امراء کے محلات سیلاب میں بہا جائے ‘ہم چاہے تو شر یف برادارن کے جاتی امراء کی اینٹ سے اینٹ بجاکر انکو مزہ چکھا دیں ‘ہم آئین کو پامال کرنے والی سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں‘ آج قومی اور مذہبی قیادت تکریم انسانیت کیلئے جمع ہوئی ہے، آج کمزوروں کو طاقت دینے کیلئے سب جمع ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میرا مقصد کوئی عہدہ حاصل کرنا نہیں، چاہتا ہوں کہ کمزوروں کو آواز ملے لیکن پاکستان میں اس وقت انسانی حقوق کچلے اور قومی خزانہ لوٹا جا رہا ہے‘پنجاب پولیس نے جاتی امرا کو تحفظ دیا، عوام کو نہیں، شریف برادران رہے تو ملک میں جمہوریت اور خوشحالی نہیں آئے گی‘ہم آئین اورجمہوریت کونہیں سلطنت شریفیہ کوتوڑنا چاہتے ہیں،ن لیگ لمیٹڈ کمپنی ہے،ملک کونئے دورکے مجیب الرحمن سے بچاناہے،شریف برادران فوج ،سپریم کورٹ کیخلاف جبکہ شیخ مجیب الرحمن کونظریاتی قائد اور مودی کواپنایارمانتے ہیں، یہ تحریک جسٹس فارزینب،شہداء‘اسلام آباداور ماڈل ٹاؤن کی تحریک ہے‘مال روڈ پرمتحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کاجلسے میں آنے پرشکرگزارہوں۔

مال روڈ احتجاج کے پہلے سیشن کی صدارت آصف زرداری نے کی جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت عمران خان نے کی جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم اٹھے اور پہچانے ملک کوکس سے خطرہ ہی ان درندوں سے ملک کوبچانے کیلئے ،قانون کی بالادستی کیلئے ،عدلیہ کی آزادی اور انصاف کوعام کرنے کیلئے دیکھواور اٹھوپہچانوں کہ دشمن کون ہی جو سیدھی گولیاں چلاتاہے وہ تمہارا دشمن ہے۔

جب آپ کی عزت لٹتی ہے تواس کاقانون حرکت میں نہیں آتاوہی تمہارادشمن ہے۔آج یہاں جمع ہونے کامقصد یہی ہے کہ اس کیخلاف اٹھ کھڑو۔انہوں نے کہاکہ ہم کوئی قدم آئین اور جمہوریت کیخلاف قدم نہیں اٹھاناچاہتے۔سلطنت شریفیہ نے آئین کوپامال کیا۔ہم جمہوریت کونہیں توڑنا چاہتے۔ہم صرف سلطنت شریفیہ کوتوڑنا چاہتے ہیں۔انہوں نے خبردارکیاکہ ہم نے اگرآئین اور قانون کوتوڑناہوتاتوشریف برادران تم جاتی امراسے ایک قدم بھی باہرنہیں رکھ سکتے تھے۔

سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ میں نے دنیابھرمیں برداشت کاسبق عام کیاہے۔مسلم اور نان مسلم میری کتابوں کاحوالہ دیتے ہیں اور ان سے اپنے قانون بناتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ تحریک جسٹس فارزینب، جسٹس فارشہدااسلام آباد، جسٹس فار سانحہ ماڈل ٹاؤن، جسٹس فارعوام کی تحریک ہے۔نئے دورکے مجیب الرحمن سے ملک کوبچاناہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کے لارجربنچ نے کک آؤٹ کردیاہے۔

دوسرے بھائی نے گولیاں چلوا کر14لوگوں کاقتل عام کیا۔پولیس ان کے کنٹرول میں ہے۔جاتی امراء پرپولیس تعینات ہے لیکن لوگوں کودرندوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے۔پنجاب پولیس ن لیگ کاعسکری ونگ بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے دنیا میں سیاسی جماعت نہیں دیکھی جوکسی شخص کے نام پرہو۔اگرشریف برادران اقتدارمیں رہے توجمہوریت ،آئین کی بالادستی نہیں ہوگی،یہ رہے توغریبوں کے چولہوں میں آگ نہیں جلے گی۔

طاہرالقادری نے کہا کہ فوج اور سپریم کورٹ کیخلاف بیان دیتے ہیں جبکہ شیخ مجیب الرحمن کوقائد مانتے ہیں اور مودی کواپنایارمانتے ہیں۔سلطنت شریفیہ نے ذوالفقاربھٹو، بے نظیربھٹو،عمران خان کی کردارکشی کی ہے۔یہ سیسیلین مافیاہیں جو30سال سے حکومت میں اپنے کاروبارپرہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون ہاتھ میں لیتے تو آپ کا جاتی امرا سے نکلنا مشکل ہو جاتا لیکن ہم آئین اور جمہوریت کی اصل شکل کی بحالی چاہتے ہیں، میں نے ہمیشہ دنیا میں امن کا پیغام پھیلایاڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ آج سلطنت شریفیہ کے جرائم کے خلاف جمع ہوئے ہیں، 750 ارب صرف پنجاب پولیس کو دیئے گئے ہیں، پنجاب پولیس نے جاتی امرا کو تحفظ دیا، عوام کو نہیں، شریف برادران رہے تو ملک میں جمہوریت اور خوشحالی نہیں آئے گی۔

طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف مجیب الرحمان کو اپنا نظریاتی قائد مانتے ہیں، نواز شریف نریندر مودی کو اپنا دوست مانتے ہیں، ہم جمہوریت کی حقیقی روح بحال کرنا چاہتے ہیں، ظلم برداشت کرنے والی قوموں کو تاریخ بھول جاتی ہے طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ ہم نے دھرتی کو ظلم سے بچانا ہے، یہ لوگ فوج کیخلاف نیوز لیکس کرتے ہیں، شیخ مجیب الرحمان کو اپنا نظریاتی قائد مانتے ہیں، نریندر مودی کو اپنا یار مانتے ہیں جبکہ ہم جمہوریت کی حقیقی روح کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلطنت شریفیہ کا نون لیگ سیاسی لشکر ہے، انہوں نے بھٹو، محترمہ اور عمران خان کی بدترین کردارکشی کی، انہوں نے سیاسی مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے اور دہشتگردی کا کلچر متعارف کرایا۔طاہر القادری نے مزید کہا کہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر حکومت نہیں بنا سکے تھے، یہ سیسلن مافیا اور گاڈ فادر سے بھی آگے نکل گئے ہیں، انہوں نے اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ بنایا ہے، آج کا اجتماع جمہوری جد و جہد کی ابتدا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات