محبت میں دھوکہ ؛ چینی خاتون کا بوائے فرینڈ لڑکی نکلی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 22:59

محبت میں دھوکہ ؛ چینی خاتون کا بوائے فرینڈ لڑکی نکلی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2018ء)چینی خاتون کو محبت میں دھوکہ مل گیا۔خاتون کا بوائے فرینڈ لڑکی نکل آیا۔تفصیلات کے مطابق محبت میں دھوکہ کھانے والی وانگ چی نے بتایا کہ اُن کی سال 2016ء میں انٹرنیٹ پر نوجوان شخص چیان سے ملاقات ہوئی اور اس سے اتنے طویل عرصے بات چیت رہی کہ آپس میں قربتیں بڑھ گئیں چیان نے اپنی باتوں سے مجھے اپنی طرف راغب کرلیا جس کے بعد ہماری ملاقاتوں کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا، مجھے ہرگز یہ پتا نہیں چلا کہ چیان مرد نہیں عورت ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں تک بات شادی تک جا پہنچی۔ 6 ماہ بعد ہمارے رشتے میں اُس وقت دراڑ آئی جب چیان بغیر کچھ بتائے غائب ہوگیا جس کے بعد اسے کافی ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن وہ کہیں نہیں ملا لیکن ایک دن میں اُس وقت سکتے کے عالم میں آگئی جب مجھے چیان کا پرانا شناختی کارڈ ملا جس میں اُس کی جنس عورت تھی پھر مجھے احساس ہوا کہ مجھے چیان اپنے قریب کیوں نہیں آنے دیتا تھا۔