Live Updates

اپوزیشن جماعتیں دیگر شہروں سے کارکنوں کو لانے کے باوجود20ہزار افراد بھی جمع نہ کر سکیں

عوامی تحر یک نے احتجاج کی ناکامی کی ذمہ داری آصف زداری کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کی وجہ سے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر ڈال دیدی‘ ‘پیپلزپارٹی کے شر یک چیئر مین آصف علی زرداری کے جانے کے بعد پنڈال میں20ہزار کر سیوں میں سی6سی7ہزار کر سیاں خالی ہوگئیں ‘جلسے کے اختتام پر بھی ہزاروںکر سیاں خالی رہیں‘چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ آنیوالے کارکنان بھی انکے ساتھ واپس روانہ ہوئے ‘ذرائع

بدھ 17 جنوری 2018 23:44

اپوزیشن جماعتیں دیگر شہروں سے کارکنوں کو لانے کے باوجود20ہزار افراد ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) اپوزیشن کی 20سے زائدسیاسی اور مذہبی جماعتیں دیگر شہروں سے کارکنوں کو لانے کے باوجود20ہزار افراد بھی جمع نہ کر سکیں‘ عوامی تحر یک نے احتجاج کی ناکامی کی ذمہ داری آصف زداری کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کی وجہ سے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر ڈال دیدی‘ ‘پیپلزپارٹی کے شر یک چیئر مین آصف علی زرداری کے جانے کے بعد پنڈال میں20ہزار کر سیوں میں سی6سی7ہزار کر سیاں خالی ہوگئیں ‘جلسے کے اختتام پر بھی ہزاروںکر سیاں خالی رہیں۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کے مطابق بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے سامنے تحر یک انصاف ‘(ق) لیگ‘عوامی مسلم لیگ ‘پیپلزپارٹی ُسنی اتحا د کونسل ‘جماعت اسلامی ‘عوامی تحر یک سمیت 20سے زائد اپوزیشن کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین شر یک ہوئے انکے ساتھ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے کارکنوں کے قافلے پہنچے مگر پولیس اور میڈ یا رپورٹس کے مطابق احتجاج میں20ہزار کے قر یب لوگ شر یک ہوئے اور احتجاج کے دوران کسی بھی وقت تمام کر سیاں کارکنوں سے فل نہیں ہوسکیں کیونکہ آصف علی زرداری اور (ق) لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی کے پنڈال سے جانے کے ساتھ ہی انکے ساتھ آنیوالے کارکنان کی بھی اپنے اپنے شہروں کو واپسی ہوگئی جبکہ عوامی تحر یک کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر عمران خان آصف زرداری کے ساتھ بیٹھنے پر آماد ہو جاتے ہیں تو پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی آخری وقت تک موجود رہتے اور احتجاج ہر لحاظ سے کامیاب ہو جاتا اس لیے عوامی تحر یک نے احتجاج کی ناکامی کی ذمہ داری آصف زداری کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کی وجہ سے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر ڈال دیدی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات