آموں کی بہتر پیداوار کیلئے بٹورکی بروقت کٹائی کی جائے، زرعی ماہرین

جمعرات 18 جنوری 2018 15:12

سلانوالی۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گرم مرطوب پھلوں میں آم بحیثیت پھلوں کابادشاہ دوسرے نمبرپرآتا ہے جو مختلف قسم کے وٹامن نمکیات اور قوت مدافعت پیداکرنے والے عناصر کے خاص توسط سے شاندار خوشبوخوش ذائقہ اور اعلیٰ غذائی اہمیت کاحامل ہے ۔

(جاری ہے)

زرعی اعدادوشمارکے مطابق سال 2015-16میں پاکستان میں آم کے باغات چارلاکھ 30ہزار ایکڑ رقبہ پرپھیلے ہوئے تھے جس سے 16لاکھ 58ہزار ٹن پیداوار حاصل کی گئی، اچھے معیار کے آم نہ صرف برآمدکے لئے موزوں ہیں بلکہ ہرسال بین الاٴْقوامی تجارت میں بھی اہم کردارااداکرتے ہیں ،اعلی ٰ کوالٹی کے آم کی پیداوار کادارومدار پودوںکی مناسب دیکھ بھال اور بیماریوں کی روک تھام پرہوتاہے ،ان بیماریوں میں سے آم کابٹور بہت اہم ہے ،آم کے بٹور کوآم کاکوڑھ بھی کہاجاتاہے ،آم کے پودوں پردوقسم کابٹور دیکھاگیاہے، ایک نباتاتی بٹور اور دوسراپھول کابٹور ہے جس کوبورکابٹور بھی کہاجاتاہے ،ماہرین کاکہناہے کہ آم کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بٹور کی بروقت کٹائی ضروری ہے۔