پارلیمنٹ کو پارلیمنٹیرینز نے ہی تباہ کیا‘شریف خاندان نے اپنے ملازموں کے ذریعے اربوں روپے بیرون ممالک بجھوائے۔عمران خان
میاں محمد ندیم جمعرات 18 جنوری 2018 16:31
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ 1999 میں نواز شریف کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور پاناما کے بعد انکشاف ہوا شریف خاندان کی 16 کمپنیاں تھیں اور شریف خاندان کی ان کمپنیوں میں 300 ارب روپے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے چوری کا بلیک پیسہ باہر جا کر وائٹ ہو کر واپس آجاتا تھا۔عمران خان نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ خود پارلیمنٹ پر ایک دھبہ ہے، اور امریکا میں جاکر ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان بولتے رہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور نواز شریف جیسے لوگوں نے پارلیمینٹ کی بے حرمتی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر خارجہ دبئی میں نوکری کررہا ہے اور ان کے بینک اکاﺅنٹ سے پیسہ امریکا جارہا ہے، کیا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو معلوم نہیں کہ خواجہ آصف بیرونِ ملک نوکری بھی کرتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے و زیراعلی پنجاب شہباز شریف کو طلب کرنے پر ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور چیئرمین نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم ل±ٹی ہوئی ہے، ترسی ہوئی ہے، یہ آپ ہی کی طرف دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل جو ڈرامہ چل رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، آج اس کی دوسری قسط پیش کررہا ہوں، انہوں نے دبئی میں کمپنی بنائی ہوئی تھی، یہاں سے پیسہ وہاں بھیجتے تھے اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا، ہل میٹل کمپنی نے 116 کروڑ نواز شریف اور 80 کروڑ مریم نواز کے نام کئے۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے اپنے ملازموں اور نوکروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، یہ لوگ پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کے ذریعے منی لانڈرنگ کراتے رہے، انہوں نے جاتی امرا ءکے ڈرائیور کے ذریعے 5 کروڑ ایک شخص کو بھجوائے جبکہ نواز شریف کے ڈرائیور نے 18 کروڑ روپے بھیجے، ہم منی لانڈرنگ کے تمام ثبوت نیب کو دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.