کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے ،اے ڈی سی ساہیوال

جمعرات 18 جنوری 2018 17:01

چیچہ وطنی۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال خاور شہزاد نے کہا ہے کہ کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے اور اس سلسلے میںکسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گا ۔ یہ بات انہو ںنے ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر عرفان انور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کلیم نثار ،پولیس افسران ،پراسیکیوشن کے علاوہ تمام محکموں کے افسران اور کھا د ،بیچ ایسوسی ایشن کے نمائندگان اورکسان اتحادکے ممبران نے شرکت کی۔

انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا کہ زراعت کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ کسانوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، حکومت پنجاب کی جانب سے نئی آنے والی سکیموں کے بارے میں کسانوں کو آگہی فراہم کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ کسان حکومتی سکیموں سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :