پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ‘آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا ‘ مسئلہ کشمیر مسلم لیگ (ن) کے دور ہی میں حل ہو گا ‘

وہ دن دور نہیں جب راولپنڈی فیض آبادلاری اڈے سے سری نگر سری نگر کی صدائیں سماعتوں سے ٹکرائیں گی ‘یہاں سے گاڑیاں سیدھی سری نگر جایاکریںگی وفاقی وزیرداخلہ احسن قبال کی سپیکر آزادکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر سے ملاقات کے دوران بات چیت

جمعرات 18 جنوری 2018 22:42

پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ‘آزادکشمیر کے حالیہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) وفاقی وزیرداخلہ احسن قبال سے سپیکر آزادکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے ملاقات کی اہم قومی سیاسی امور پرتبادلیہ خیال کیا گیااس موقع پر احسن قبال نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا انشاء اللہ مسئلہ کشمیر مسلم لیگ ن کے دور ہی میں حل ہو گا وہ دن دور نہیں جب راولپنڈی فیض آبادلاری اڈے سے سری نگر سری نگر کی صدائیں سماعتوں سے ٹکرائیں گی اور یہاں سے گاڑیاں سیدھی سری نگر جایاکریںگی ‘انہوں نے کہا جنوب مشرقی ایشیاء میں مستقل قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں عالمی برادری کو اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسئلہ دوایٹمی طاقتوں کے درمیان ہے کشمیر کے لوگ گزشتہ سات د ہائیوں سے آزادی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیںبانی پاکستان حضرت قائد اعظم ؒ نے کشمیر کیلئے اپنے تاریخی الفاظ میں کہا تھا کہ" کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے " اہل پاکستان بانی پاکستان کے انہی الفاظ کو کشمیر بارے بنیادی اساس تصور کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سترہ کروڑ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیںوزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سا بق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ہمیشہ ہی سے کشمیر پر اپنا اصولی اور ٹھوس موقف پیش کیا ہے احسن قبال پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے ملک کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنارکرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے اور ملک کے اندر میگا پراجیکٹس قلیل مدت میں مکمل کر کے عوام کو ان منصوبوں سے مستفید کیا سی پیک پر عملدرآمد موجودہ لیگی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے سی پیک سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو نفرتوں کی سیاست کے فروغ سے قوم تقسیم ہو رہی ہے سیاسی قیادت کو سیاسی مفادات سے زیادہ اجتماعی و قومی مفادات کو ترجیح دینا ہو گی اقتدار تک پہنچنے کے لیے شارٹ کٹ کا راستہ ملکوں اور قوموں کی تباہی کاموجب بن سکتا ہے اقتدار کے حصول کا واحد ذریعہ عوام کے ووٹ کی پرچی ہونی چاہیے عوام جس پر اعتماد کا اظہار کریں اسے ہی اختیار ملنا چاہییگے آزادکشمیر میں دستیاب قدرتی وسائل سے استفادے کے لیے جامع پالیسی ترتیب دے دی گئی ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں آزادکشمیر میں ہائیڈل،ٹورازم اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ سی پیک کے تحت مانسہرہ تا مظفرآباد تا منگلا بین الاقوامی معیار کی شاہراہ کی تکمیل سے خطہ میں سیاحت کے شعبہ میں انقلاب آئے گا۔

(جاری ہے)

شاہ غلام قادر نے احسن اقبال کو دورہ وادی نیلم کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔