ہٹیاں بالا میںچارروزہ پولیو مہم اختتام پزیر ہوگئی ‘چوتھے روزاہداف مکمل کرکے 100اہداف مکمل کرلئے گئے

جمعرات 18 جنوری 2018 22:43

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) ہٹیاں بالا میںچارروزہ پولیو مہم اختتام پزیر ہوگئی تیسرے روزتک 88فیصداہداف مکمل کیئے گئے تھے جبکہ چوتھے روز12فیصد اہداف مکمل کرکے 100%اہداف مکمل کرلیئے گئے ہیں ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹرفاروق اعوان نے کہا کہ انساداپولیو مہم پرامن انداز میںہوئی پولیو کی ٹیمیں اور لیڈیز ہیلتھ ورکر گھر گھر جاکر قطرے پلائے کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ٹیموں کے ساتھ عوام الناس نے مکمل تعاون کیا انشا ء اللہ ملک کو پولیو فری بنانے کے لیئے اپنا کردارادا کریں گے کوئی بھی ایسا بچہ جس کی عمر پانچ سال سے کم ہو وہ پولیو کے قطرے پیئے بغیر نہیں رہا اس حوالہ سے پولیو کی ٹیموں نے گھر گھر جاکر اور بس سٹاپس تعلیمی ادارہ جات میں پولیو کے قطرے پلائے اس حوالہ سے محکمہ صحت کے آفیسران بھی متحرک رہے ۔

متعلقہ عنوان :