وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے پیار پر زیر علاج بچی مسکرا دی

جمعرات 18 جنوری 2018 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بغیر پروٹوکول اچانک جناح ہسپتال پہنچے اور ہسپتال کے جدید ترین برن سنٹر کا دورہ کیا - وزیر اعلی نے وارڈ ز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی - وزیر اعلی ایک وارڈ میں گئے اور ایک زیر علاج بچی کو انہوںنے پیار کیا جس پر بچی مسکرا دی- وزیر اعلی بچی کی مسکراہٹ پر خود بھی مسکرا دیئے اور انہوں نے بچی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی- وزیر اعلی نے ہسپتال میں ڈاکٹرز ، نرسوں اور دیگر عملے کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے - آئیے اس نیک کام کیلئے ملکر کام کریں - وزیر اعلی نے ینگ ڈاکٹرز کیلئے تالیاں بھی بجائیں- ینگ ڈاکٹرز نے وزیر اعلی شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھی انسانیت کی خدمت میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں -