ہیواوے نے نیا چار کیمروں والا انتہائی سستا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 18 جنوری 2018 23:51

ہیواوے نے  نیا چار کیمروں والا انتہائی سستا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا
کراچی (رادو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18جنوری2018ء ):ہیواوے نے نیا چار کیمروں والا انتہائی سستا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا۔آنر 9 لائٹ نامی اس فون کی خاص بات فرنٹ اور بیک دونوں جگہ ڈوئل کیمرہ سیٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی ہیواوے نے اپنے برانڈ آنر کے لیے ایک نیا چار کیمروں والا انتہائی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ آنر 9 لائٹ نامی اس فون کی خاص بات فرنٹ اور بیک دونوں جگہ ڈوئل کیمرہ سیٹ ہے۔

اس سے ہٹ کر اس میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کمپنی کے اپنے ای ایم یو آئی 8.0 کے امتزاج کے ساتھ ہے۔یہ فون گزشتہ ماہ چین میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔  یہ ڈوئل سم اسمارٹ فون ہے جس میں اوکٹا کور ہیواوے ہائی سیلیکون کیرن 659 پراسیسر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بیک پر تیرہ میگا پکس اور دو میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں اور فرنٹ پر بھی ایسے ہی دو کیمرے ہیں، تاہم بیک کیمروں میں ایل ای ڈی فلیش اور پی ڈی اے ایف آٹوفوکس مووجد ہے۔

س کے تھری جی بی ریم ورژن کی قیمت بھارت میں 11 ہزار روپے ہے جو کہ 19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد  ہے۔ اسی موبائل کے فور جی بی ریم ورژن کی قیمت لگ بھگ 26 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور یہ اکیس جنوری سے لوگ خرید سکیں گے۔ توقع کی جاسکتی ہے کہ بہت جلد یہ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور یہ اب تک کا سب سے سستا چار کیمروں والا فون بھی ہوگا۔