مشیرِوزیراعظم کا اختیارات سے تجاوز؛ اہل خانہ کا رعایتی ٹکٹوں پرمختلف ممالک کا مفت سفر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 جنوری 2018 00:03

مشیرِوزیراعظم کا اختیارات سے تجاوز؛ اہل خانہ کا رعایتی ٹکٹوں پرمختلف ..
کراچی (رادو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18جنوری2018ء ):مشیرِوزیراعظم برائے ہوا بازی مہتاب عباسی پر اختیارات سے تجاوزکرنے کا الزام ،اہل خانہ کو رعایتی ٹکٹوں پرمختلف ممالک کا مفت سیر کروا دی۔پی آئی اے نے واجبات کے لیے مشیر وزیراعظم کو خط ارسال کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بیٹے، بیٹی اور دیگرعزیز واقارب کے لیے 12 سے زائد رعایتی ٹکٹ بغیر رقم کی ادائیگی کے حاصل کرلیے۔

سردار مہتاب نے اپنے 12 سے زائد قریبی رشتہ داروں کو پی آئی اے کی پیرس، کوالالمپور ، دبئی ، اور دیگر ممالک کو جانے والی پروازوں کے لیے رعایتی ٹکٹس دلوائے لیکن تین ماہ بیت جانے کے باوجود رعایتی نرخ بھی ادا نہیں کیے ہیں جس کے باعث پی آئی کے کو آڈٹ مسائل کا سامناہے۔تا ہم پی آئی اے نے واجبات کے لیے مشیر وزیراعظم کو خط ارسال کردیا ہے۔