قصور کی ننھی زینب کے قتل کیس کے سلسلے میں بڑی پیش رفت، تین اہم ترین افراد کی گرفتاری

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جنوری 2018 22:27

قصور کی ننھی زینب کے قتل کیس کے سلسلے میں بڑی پیش رفت، تین اہم ترین افراد ..
قصور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) قصور کی ننھی زینب کے قتل کیس کے سلسلے میں تین اہم ترین افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب کے زیادتی و قتل کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ قصور پولیس کی جانب سے سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زینب کی لاش جس جگہ سے ملی تھی گرفتار تینوں فرد اس کے پاس ہی رہائش پذیر تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تینوں افراد کا کردار انتہائی مشکوک معلوم ہو رہا ہے جبکہ یہ تینوں بظاہر زینب کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی کرتے رہے۔ پولیس نے تینوں افراد کو حراست میں لے کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :