Live Updates

پارلیمنٹ کیلئے نازیبہ الفاظ استعمال کرنا افسوسناک ہے‘ عمران خان جس پارلیمنٹ سے تنخواہ لیتے ہیں اسی کو گالیاں دیتے ہیں‘

دورآمریت میں بھی مصنوعی اورکمزور ترین پارلیمنٹ کے لئے ایسے الفاظ استعمال نہیں ہوئے، پارلیمنٹ کی بالادستی کا تحفظ ہمیں کرنا ہوگا، پارلیمنٹ کو تقویت دینا جمہوریت کو تقویت دینا ہے، میرا چیلنج ہے کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے چار سالوں کے دوران کے پی کے میں کوئی ہسپتال یا سکول نہیں بنایا ،اگر بنایا ہے تو قوم کو بتائیں، کے پی کے حکومت کے لئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بہت کام کیے ہیں، خیبرپختونخوا کے سارے کیسز کے فرانزک ٹیسٹ پنجاب میں ہوتے ہیں‘ پختونخواہ کے سکولوں میں آئی ٹی لیبس بھی وفاق نے بنوائیں‘ عمران خان نے 2013ء میں اعلان کیا تھا کہ کے پی کے حکومت اتنی بجلی پیدا کریگی کہ پورا پاکستان اس سے خریدے گا‘ بلوچستان میں جو کچھ ہوا وہ جمہوری اقدار کی نفی ہے‘ الیکشن سے چار ماہ قبل ملک میں افراتفری پھیلانا درست نہیں‘ پاکستان کے عوام سمجھدار ہوچکے ہیں، سیاست اب کارکردگی کی بنیاد ہوگی‘ اسی لئے لاہور شوکے دوران کرسیاں خالی تھیں ، مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بہت کام کیا ہے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’حالات حاضرہ‘‘ میں گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 22:53

پارلیمنٹ کیلئے نازیبہ الفاظ استعمال کرنا افسوسناک ہے‘ عمران خان جس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کیلئے نازیبہ الفاظ استعمال کرنا افسوسناک ہے‘ عمران خان جس پارلیمنٹ سے تنخواہ لیتے ہیں اسی کو گالیاں دیتے ہیں‘ دورآمریت میں بھی مصنوعی اورکمزور ترین پارلیمنٹ کے لئے ایسے الفاظ استعمال نہیں ہوئے، پارلیمنٹ کی بالادستی کا تحفظ ہمیں کرنا ہوگا، پارلیمنٹ کو تقویت دینا جمہوریت کو تقویت دینا ہے، میرا چیلنج ہے کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے چار سالوں کے دوران کے پی کے میں کوئی ہسپتال یا سکول نہیں بنایا ،اگر بنایا ہے تو قوم کو بتائیں، کے پی کے حکومت کے لئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بہت کام کیے ہیں، خیبرپختونخوا کے سارے کیسز کے فرانزک ٹیسٹ پنجاب میں ہوتے ہیں‘ پختونخواہ کے سکولوں میں آئی ٹی لیبس بھی وفاق نے بنوائیں‘ عمران خان نے 2013ء میں اعلان کیا تھا کہ کے پی کے حکومت اتنی بجلی پیدا کریگی کہ پورا پاکستان اس سے خریدے گا‘ بلوچستان میں جو کچھ ہوا وہ جمہوری اقدار کی نفی ہے‘ الیکشن سے چار ماہ قبل ملک میں افراتفری پھیلانا درست نہیں‘ پاکستان کے عوام سمجھدار ہوچکے ہیں، سیاست اب کارکردگی کی بنیاد ہوگی‘ اسی لئے لاہور شوکے دوران کرسیاں خالی تھیں ، مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بہت کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کی رات نجی ٹی وی چینل کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارلیمنٹ کو بالادستی کا اعزاز آئین دیتا ہے ،عمران خان کو شاید پتہ نہیں ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمنٹ میں فرق ہوتا ہے،دنیا بھر میں کہیں بھی اسطرح کے الفاظ پارلیمنٹ کے متعلق استعمال نہیں ہوئے ۔2014میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیااور پھر آئینی اداروں پر بھی تنقید کی گئی ،ہم کہتے ہیں کہ حکومت پر اگر کوئی تنقید ہوتو اسکا جواب دے سکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کے لئے ایسے الفاظ کا استعمال اچھا تاثر نہیں ، اس سے پوری دنیا میں کیا پیغام گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسی پارلیمنٹ نے تاریخی انتخابات ایکٹ2017، دہشت گردی کے خلاف جنگ پر فوجی عدالتوں کے قیام کا ایکٹ ،اطلاعات تک رسائی ایکٹ،پارلیمنٹ کے اندر پائیدار ترقی کے اہداف کا سیکرٹریٹ قائم کرنا اوربے شمار قوانین بنائے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ جتنا عرصہ کنیٹنر سجانے پر لگایا گیا اگر وہ ہی پارلیمنٹ کے اندر رہ کر قانون سازی میں حکومت کا ہاتھ بٹاتے یا ووٹ لیتے وقت کیے گئے وعدے پورے کرتے تو آج صورتحال یکسر تبدیل ہوتی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس پارلیمنٹ کے لئے ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں اسی سے تنخواہ اور مراعات لیتے ہیں ،پارلیمنٹ بالادست آئینی ادارہ ہیں ،اپوزیشن کی بڑی جماعتوں ،سول سوسائٹی ،وکلاء اور عوام نے عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق الفاظ استعمال کرنے کی مذمت کی ہے،گذشتہ روز پارلیمنٹ نے مذمتی قرارداد بھی منظور کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 90کی دہائی میں جو سیاسی کلچر تھا اسے وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ میثاق جمہوریت اور دیگر مثبت اقدامات سے ختم کر دیا گیا تھا لیکن آج پی ٹی آئی نے وہ ہی کلچر اور رویے دوبارہ متعارف کرادیئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد کے پی کے وفاق کی اکائی ہے وہاں پر پی ٹی آئی کی حکومت ہے اسکا موازنہ کرلیا جائے احتساب اور کرپشن کے نعرے لگانے والوں کی جہاں حکومت ہے وہاں پر احتساب کمیشن کو تالالگا دیا گیا ہے ،میڈیا رپورٹس ہیں کہ کے پی کے میں کم انرولمنٹ کی وجہ سے ہزاروں سکول بند ہوچیکے ہیں،کے پی کے میں کتنے سکولوں میں اپ گریڈیشن ہوئیں ہیں ،حقیقت یہ ہے کہ کے پی کے میں بھی سکولوں کے اندر لیبارٹریاں وفاق نے اپ گریڈ کیں ہیں، یہ بتایا جائے کہ اسماء کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی کے کتنے راہنمائوں اور اراکین پارلیمنٹ نے بیان جاری کیے ہیں۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسوقت ساڑھے چار ماہ عام الیکشن کو رہ گئے ہیں اور سینٹ کا الیکشن ایک سنگ میل ہوگا ،پانچ سالہ مدت مکمل ہونے سے چار ماہ پہلے سیاسی افراتفری کسی مقصد کے لئے ہے‘ چکوال کے الیکشن کا نتیجہ اور لاہور دھرنے کا نتیجہ سامنے آگیا ہے ،پاکستان کے عوام سمجھدار ہوچکے ہیں ،سیاست اب کارکردگی پر آچکی ہے اسی لئے لاہور شوکے دوران کرسیاں خالی تھیں ، مسلم لیگ (ن ) نے پنجاب میں بھی بہت ڈیلیور کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں بلوچستان کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے ،،ایسا کیا عمل ہو گیا تھا کہ ایک ایسا شخص کو وزیراعلی بنا دیا جائے جو چند ووٹیں لیکر کر آیا ہو اور سوا کروڑ عوام پر مسلط کر دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آج منو بھائی کے لئے الفاظ کم پڑ گئے ہیں،وہ ایسی قد آور شخصیت ہیں جنہوں نے ہرچیز پر کام کیا ہے۔منو بھائی نے آنے والے وقتوں کے لئے سبق آموز کام چھوڑے ہیں ،ان کے انتقال پر ہر دل دکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ثقافت اور ورثہ تقسیم نہیں کرتی بلکہ جوڑتے ہیں ،ٹی وی چینلز کا پرائم ٹائم میں ان چیزوں پر فوکس ہونا چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات