بلو چستان کے وسائل کو ترقی دیئے بغیر خود انحصاری کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
قدرت نے ہمیں بے پناہ وسائل سے نوازا ہے جنہیں برئوے کار لاکر صوبے اور عوام کی خوشحالی کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے صوبے کی معدنیات کو صحیح معنوں میں استعمال میں لانے کی جامع پالیسی مرتب کی جائے گی کانکنی کی صنعت کو ضروری سہولتیں فراہم کرکے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔، میر عبدالقدوس بزنجو
جمعہ 19 جنوری 2018 23:05
(جاری ہے)
صوبائی وزراء پرنس علی احمد بلوچ اور اکبر آسکانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کان کنی کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بحثیت وزیر اعلیٰ ان کی کوشش ہے کہ تمام شعبوں کی بہتری کے لئے فوری اور موثر اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے۔
ہمارے پاس وقت اور وسائل کم جبکہ مسائل زیادہ ہیں تاہم دستیاب وقت اور وسائل کو بھرپور طریقے سے برئوے کار لاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ کوئلہ کان مالکان کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ کان کنی کے علاقوں سے مارکیٹ تک رسائی کے لئے مجوزہ سڑکوں کی تعمیر کا جائزہ لیا جائے گا۔ کان کنی کی صنعت پر عائد جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کے حوالے سے متعلقہ محکمے سے رپورٹ طلب کی جائے گی اور کول واشنگ پلانٹ کی تنصیب کے منصوبے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خام معدنی پیداوار کو ویلیو ایڈڈ کرنے سے نہ صرف کان کنوں کو فائدہ ہوگا بلکہ صوبے کی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.