سابق وزیر قانون، مایہ ناز سینئر سیاستدان اور ن لیگی رہنما نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جنوری 2018 23:26

سابق وزیر قانون، مایہ ناز سینئر سیاستدان اور ن لیگی رہنما نے سیاست ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) سابق وزیر قانون، مایہ ناز سینئر سیاستدان اور ن لیگی رہنما ایس ایم ظفر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سیاست کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیرقانون ایس ایم ظفر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایس ایم ظفر ن لیگ کے سینئر ترین رہنما ہیں۔ جبکہ وہ ق لیگ کا حصہ بھی رہے ہیں۔ ایس ایم ظفر کے فرزند کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ والدصاحب وکالت پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں جبکہ اب سیاست میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔ والدصاحب کی عمر90سال ہوچکی ہے اس لیے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :