نکیال سیکٹر پر بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے لائنس نائیک عادل شفیق کو گڑھی حبیب الله میں سپردخاک کر دیا گیا

ہفتہ جنوری 12:12

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2018ء) نکیال سیکٹر پر بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے لائنس نائیک عادل شفیق کو گڑھی حبیب الله میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ شہید لائنس نائیک عادل شفیق 801 مجاہد بٹالین میں 10 سال قبل بھرتی ہوا تھا۔

(جاری ہے)

8 ماہ قبل ان کی تعیناتی نکیال سیکٹر پر ہوئی۔ شہید عادل شفیق کے پسماندہ میں 2معصوم بچیاں اور بیوہ شامل ہیں۔ شہید عادل کے والد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، ان کا بیٹا بہادر سپاہی تھا جس نے قوم کی خاطر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہو ئے جام شہادت نوش کی اور پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :