ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریض شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، جماعت اسلامی آزاد کشمیر

حکومت آزاد کشمیرڈاکٹرز کے مطالبہ پورے کرے ،ْجماعت اسلامی آزآد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کی وفد سے گفتگو

ہفتہ 20 جنوری 2018 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ حکومت آزاد کشمیرڈاکٹرز کے مطالبہ پورے کرے،ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریض شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں ،ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ زندگی کا اہم ترین شعبہ ہے جس سے انسانی زندگی وابستہ ہوتی ہے یہ مریضوں کی تکالیف دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان کے مسائل حل ہونے چاہیے ،ان خیالات کااظہارانھوںنے وفود سے گفتکوکرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ ڈاکٹرز بھی اپنے فرائض احسن انداز سے ادا کریں مریضوں کے ساتھ اسی طرح سلوک کریں جس طرح وہ اپنے پرائیویٹ ہسپتال میں کرتے ہیں،سرکاری ہسپتالوںمیں بھی ڈاکٹرز کا رویہ درست ہونا چاہتے تاکہ دکھی انسان جب ان کے پاس آتا ہے تو اس کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آیا جائے ،بے جا ہڑتالوں سے گریز کیاجائے تاکہ انسانی زندگی کو بچانے کی اپنی سی کوشش کرنی چاہیے ،انھوںنے کہا ڈاکٹرز کا شعبہ بہت ہی احساس شعبہ ہے اس لیے حکومت کو ان کے مطالبہ فوری پورے کرنے چاہیے تاکہ یہ انسانیت کی خدمت کرسکیں اور مشکلات کاشکار مریضوں کاعلاج کرسکیں،ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریض عذاب کا شکار ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :