نئی دہلی،بھارتی ریاست بنگال میں ٹریفک حادثہ،7افراد ہلاک،20 زخمی

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:07

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) بھارتی ریاست بنگال میں ٹریفک حادثہ کے باعث7افراد ہلاک اور20دیگر زخمی ہوگئے۔بھارتی پولیس کے مطابق ریاست بنگال میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب بیلڈنگا شاہراہ پر ایک تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7مسافر موقع پر ہلاک جبکہ20 دیگر زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،جہاں ہسپتال انتظامیہ نی9 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔