لاہور میں اپوزیشن کی پوری بٹالین کو عوام نے شکست دے دی ،نواز شریف کے خلاف سازشیں ناکام ہوگئیں،

اقامہ اورپانامہ پر سیاست چمکانے والے آج جلسوں میںخالی کرسیوںکا رونارورہے ہیں،مریم نواز کا جلسہ سے خطاب

ہفتہ جنوری 17:37

لاہور میں اپوزیشن کی پوری بٹالین کو عوام نے شکست دے دی ،نواز شریف کے ..
ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے سازشیں ناکام بناتے ہوئے نواز شریف کو پہلے سے بڑھ کر ووٹ دیے ہیں۔۔لاہور میں اپوزیشن کی پوری بٹالین کو عوام نے شکست دے دی ہے۔پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے خود بھی پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔وہ آج ہری پور نہیں، اپنے گھر آئیں ہیں۔

ہری پور کے عوام نواز شریف سے اورنوا ز شریف ہری پور کے عوام سے محبت کرتے ہیں۔وہ ہفتہ کو یہاں کرٹس گراؤنڈ ہری پور میں عوامی جلسہ سے خطاب کررہی تھیں۔۔مریم نواز نے کہا کہ اقامہ اورپانامہ پر سیاست چمکانے والے آج جلسوں میںخالی کرسیوںکا رونارورہے ہیں،،نواز شریف کے مخالفین دھاندلی کاواویلا کرتے رہے ،آئندہ انتخابات میں مخالفین دھاندلی کا رونا نہیں روسکتے کیونکہ خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ عوام نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا ہے۔۔نواز شریف جب بجلی کے کارخانے اورموٹروے بنارہا تھا،مخالفین کنٹینرپر چڑھے گالیاں دے رہے تھے۔۔مریم نواز نے ہندکو زبان میں خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ آج ہری پور نہیں ،اپنے گھر آئی ہیں‘‘۔ہری پور کے عوام نے ضمنی الیکشن میں بابر نواز کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹ دے کر ثابت کردیا کہ ہری پور کے عوام نواز شریف سے بے انتہاء محبت کرتے ہیں۔۔لاہور میں اپوزیشن کی پوری بٹالین بھی لاہور کے عوام کو اکٹھا کرنے میں بری طرح ناکا م رہی ہے،باشعور عوام کھوٹے اورکھرے کے پہچان کرسکتے ہیں۔