مورنگا کا استعمال بیماریوں سے نجات کا ذریعہ اور اس کا تیل زیتون کے تیل جیسی افادیت رکھتا ہے،

محکمہ زراعت کا مورنگا کی کاشت میں اضافہ کیلئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) مورنگا کا استعمال بیماریوں سے نجات کا زریعہ ہے اور اس کے تیل زیتون کے تیل جیسی افادیت رکھتا ہے، محکمہ زراعت نے مورنگا کی کاشت میں اضافہ کے لئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پنجاب میں سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا،بلڈپریشر، کولیسٹرل، جوڑوں اورہڈیوں کے درد میں مورنگا کا استعمال مفید ہے، مورنگاکے حصہ میں غذائی اور طبعی اجزاء پائے جاتے ہیں،مورنگا ( سوہانجنا) پتوں میں ددوھ سے زیادہ دوگنا پروٹین پایا جاتا ہے ، مورنگاانسان کو کئی قسم کے وٹامن فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے، مورنگا کے پتوں کا نچوڑ فصلوں کیلئے ایک عمدہ قسم گروتھ ریگولیٹر ہے، مورنگا کا درخت اگر فروری و مارچ میں کاشت کیا ہوتو ایک سال بعد ہی بیج دینے لگتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے بیجوں سے عمدہ قسم کا شفاف تیل حاصل ہوتا ہے،یہ تیل معیار میں بہت عمدہ اور زیتون کے تیل کے برابر ہوتا ہے اور اسے کھانے کے تیل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، مورنگا کے تازہ چارے کو دوسرے چاہ جارت کے ساتھ مکس کرکے استعمال کرنا چاہیے ،اس حوالے سے محکمہ زراعت نے اس کی کاشت میں اضافہ کے لئے کسانوں میںشعوری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج اس حوالے سے اوکاڑ میں سمینار کا انعقاد بھی کیاجائے گا ،جس میں ماہرین اس کی کاشت اور اہمیت کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے ،

متعلقہ عنوان :