Live Updates

حکومت احتساب سے بچنے کیلئے احتساب بیورو کو ہراساں کر رہی ہے‘ وزیر اعظم انفراسٹرکچر پروگرام میں 10 ارب روپے خرد برد کئے گئے

‘وزیر اعظم نے کرپشن چھپانے کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مستعفی ہونے کیلئے دبائو ڈالا جس پر سیکرٹری محمود الحسن نے عزت بچانے کے لئے ڈیرڈھ سال قبل ہی ریٹائر ہو کر گھر چلا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار قاضی محمد اسرائیل کی بات چیت

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:11

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار قاضی محمد اسرائیل نے کہا ہے کہ حکومت احتساب سے بچنے لئے احتساب بیورو کو ہراساں کر رہی ہے۔ وزیر اعظم انفراسٹکچر پروگرام میں 10 ارب روپے خرد برد کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کرپشن چھپانے کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مستعفی ہونے کے لئے دبائو ڈالا جس پر سیکرٹری محمود الحسن نے عزت بچانے کے لئے ڈیرڈھ سال قبل ہی ریٹائر ہو کر گھر چلا گیا ہے۔

وزیر اعظم احتساب کے خوف سے احتساب بیورو کے دفاتر کی اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی ہے ۔ مقتدرہ ادارے اربوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم سمیت پارلیمانی ممبران کرپشن سے قران پر حلف اٹھا کر لاتعلقی اختیار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ان کے عزیز اقارب کے بنک کائونٹس کی ٹرانزیکشن سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی کون سی فیکٹریاں چلتی ہیں اربوں روپے ان کے اکائونٹس میں کہاں سے آئے ہیں۔

وزیر اعظم یہ بتائیں کہ ان کی کیا ذمہ داری ہے۔ ملازمین کے تقرریوں تعیناتیوں کے احکامات ان کے کچن سے کون جاری کرتا ہے ۔ ہم مہذب لوگ ہیں لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیر میں کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے حکومت کا دعویٰ ہے کہ وفاقی حکومت نے انھیں دوگنا بجٹ دیا ہے۔ لیکن دوگنا بجٹ ریاست کی ترقی کے بجائے کن جیبوں میں جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے نام پر جھوٹ فراڈ منافقت بند کی جائے۔

وزراء کے دفاتر بھتہ خوری کے اڈے بنے ہوئے ہیں۔ وادی نیلم کی سیاحت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ سپیکر شاہ غلام قادر نے صحت تعلیم جنگلات میں نکمے اور سفارشی لوگوں کو لگا کر نیلم کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ سیاسی رشوت کی نذر ہو رہا ہے۔ شاہ غلام قادر عوام کی خدمت کرنے کے بجائے دھونس دھاندلی اور جھوٹ فراڈ سے کام چلا رہا ہے۔

آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے گذشتہ ڈیرٖڈگ دوسال میں جو کرپشن کی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ وزیراعظم انفراسٹکچر پروگرام آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہو گا۔تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے کرپٹ اور بدعنوان ٹولے سے لوٹی ہوئی غریب عوام کی پائی پائی کا حساب لے گی وزیر اعظم نام بے نقاب ہونے سے قبل ہی لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کی بھاری رقوم جمع کروا دیں تو یہی ان کے لئے بہتر ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر بیس کیمپ ہے لیکن تحریک آزاد ی کے بیس کیمپ میں کسی کو لوٹ مار کی اجاز ت نہیں دے سکتی ہے۔ مسلح افواج پاکستان کرپشن حکومتی عہدیداروںکو گرفتار کر کے ان کے گھروں میں چھپائی گئی دولت کو نکال عوام کی تعمیر ترقی پر خرچ کیا جائے مسلم لیگ ن والے اب حکومت کے زعم میں عوام کو ڈرا نہیں سکتے ہیں۔ پاکستان میں تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ لیکن پاکستان سے قبل ہی یہ بھی آزاد کشمیر سے دفع ہو جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات