مظفرآباد‘یونین کونسل سرلی سچہ زمانہ قدیم کی طرز پر دور جدیدکے تقاضوں سے کوسوں دور

تعمیر و ترقی کا فقدان ‘عوام جنگل کے قانون میں زندگی بسر کرنے پر مجبور

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء)یونین کونسل سرلی سچہ زمانہ قدیم کی طرز پر دور جدیدکے تقاضوں سے کوسوں دور تعمیر و ترقی کا فقدان عوام جنگل کے قانون میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ٹوٹی پھوٹی شاہرات نہ راستے نہ پینے کا صاف پانی نہ صحت کی سہولیات سکول چاند پر چلنے لگے اساتذہ سیاست میں مشغول تعینات معلم گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جبکہ وزیر حکومت اقدار کے نشے میں مدحوش مال بنائو مہم کو کامیاب بنانے میں مگن ہیں ان خیالات کا اظہار راجہ محمد روشن خان خیالی راہمنا مسلم کانفرس نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ جنگلات کی بدترین کٹائی شروع ہے۔

(جاری ہے)

اور وہ وقت دور نہیں جب حلقہ کوٹلہ سند کے ریگزاروں کا منظر پیش کرنے لگے گا حکومتی و ریاستی خزانے کی لوٹ مار ،برادری ازم، میرٹ کی پامالی اور تھانہ کلچر نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔ایسے حالات میں لوگ آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر کسی مسیحا کے منتظر ہیں اور وہ مسیحا صرف سردار عتیق احمد خان کی ہی صور ت میسر ہے۔عوام نے تمام سیاسی ٹھگوں کو مسترد کرتے ہوئے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کو نجات دہندہ سمجھ لیا ہے ۔