Live Updates

چیف جسٹس نے حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر لگے بیرئیرز ہٹانے کا حکم دے دیا

اتوار 21 جنوری 2018 15:18

چیف جسٹس نے حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر لگے بیرئیرز ہٹانے کا حکم ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جنوری 2018ء) :چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے خادم اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر بیر یئرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کرنے سے متعلق ازخود کیس کی سماعت کی جس میں ان کے گھر کے باہر سے فوری طوری پر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری نے عدالت میں کہا کہ حمزہ شہباز شریف کے گھر کا راستہ بند کرنے والا گیٹ ہٹا دیا گیا ہے اور اب صرف بیرئیرز لگائے گئے ہیں جس پر چیف جسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 'کون ہے حمزہ شہباز، میں کسی حمزہ شہباز کو نہیں جانتا، آپ نے بیریئر کیوں نہیں ہٹائے؟چیف سیکرٹری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 'حمزہ شہباز ایم این  اے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے ہیں۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے، میں کسی کو نہیں جانتا، حمزہ کو ابهی طلب کرکے پوچھ لیتے ہیں کہ ان کی جان کو کیا خطرہ ہے'۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر حمزہ شہباز کی جان کو خطرہ ہے تو وہ اپنی رہائش گاہ تبدیل کرسکتے ہیں یہ لوگ وہاں کیوں نہیں چلے جاتے جہاں ان کی جانوں کو خطرہ نہ ہو۔جس پر چیف سیکریٹری نے عدالت کو بیریئر ہٹانے کی یقین دہانی کروائی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات