ٹھیکیدار کی من مانیاں ،ٹرانسفارمر کی تنصیب نہ ہونے کے باعث دواریاں گائوں تاحال بجلی کی سہولت سے محروم

ْ دواریاں ڈویلپمنٹ اینڈ ہیومن رائٹس فورم کا بجلی کی بحالی نہ ہونے کیخلاف احتجاج کا اعلان

اتوار 21 جنوری 2018 15:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) ٹھیکیدار کی من مانیاں ،ٹرانسفارمر کی تنصیب نہ ہونے کے باعث دواریاں گائوں تاحال بجلی کی سہولت سے محروم، دواریاں ڈویلپمنٹ اینڈ ہیومن رائٹس فورم نے بجلی کی بحالی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ،ڈی ڈی ایچ آر ایف کے نمائندگان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے نیلم میں بجلی کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا ،ٹھیکیدار کو ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے ٹھیکہ الاٹ کیا گیا توٹھیکیدار نے ٹھیکہ لے کر کام شروع کرنے کے بعد ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا جس کی شکایت سپیکر اسمبلی سے کی گئی مگر ٹھیکیدار نے سپیکر اسمبلی کی آنکھوں میں بھی دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی ۔

(جاری ہے)

دواریاں ڈویلپمنٹ اینڈ ہیومن رائٹس کے نمائندگان نے کہا کہ اگر دواریاں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو آئندہ ہفتہ احتجاج کی تیاریاں شروع کر کے نیلم بھر میں احتجاج کی تحریک چلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :