گاڑی کی سیٹوں پر خون نہ لگے، پولیس کا زخمیوں کی مدد سے انکار،ٹریفک حادثے میں زخمی 2نوجوان دم توڑ گئے

اتوار 21 جنوری 2018 18:21

گاڑی کی سیٹوں پر خون نہ لگے، پولیس کا زخمیوں کی مدد سے انکار،ٹریفک حادثے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) بھارت میں پولیس نے گاڑی کی سیٹوں پر خون کے دھبے لگنے کے ڈر سے ٹریفک حادثے میں زخمی 2نوجوانوںکو ہسپتال لے جانے سے انکار کردیا جس پر دونوں دم توڑ گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دو نوجوان ٹریفک حادثے کے بعد اس وقت ہلاک ہو گئے جب پولیس نے مبینہ طور پر انھیں قریبی ہسپتال لے جانے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ریاست اترپردیش کے علاقے سہارنپور کی پولیس پر الزام ہے کہ انھوں نے ان نوجوانوں کو اس لیے اپنی گاڑی میں نہیں بٹھایا کہ کہیں اس کی سیٹوں پر خون کے دھبے نہ لگ جائیں۔اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔یہ بات اس وقت منظرِ عام پر آئی جب اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں خون میں لت پت نوجوانوں کو سڑک پر پڑے دیکھا جا سکتا ہے اور ایک راہگیر پولیس سے درخواست کر رہا ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔اترپردیش کی پولیس کو حال ہی میں نئی گاڑیاں ملی ہیں جن کا مقصد ہنگامی سروس میں بہتری لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :