شام سے داغے گئے راکٹ ترک سرحد کے اندر تک گرے،جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 21 جنوری 2018 18:21

شام سے داغے گئے راکٹ ترک سرحد کے اندر تک گرے،جانی نقصان نہیں ہوا
دمشق/انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) شامی سرزمین سے فائر کیے گئے چار راکٹ ترک سرحد کے اندر واقع ایک قصبے میں گرے۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ شامی سرزمین سے فائر کیے گئے چار راکٹ ترک سرحد کے اندر واقع ایک قصبے میں گرے۔ ترک حکام کے مطابق یہ راکٹ کردوں کی ایک ملیشیا نے فائر کیے تھے۔

(جاری ہے)

تین راکٹوں کے لگنے سے دو مکانات تباہ ہوئے جب کہ چوتھا راکٹ قصبے کے مرکزی حصے میں ایک خالی جگہ پر گرا۔

نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ان راکٹوں کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابھی تک غیر جانبدارانہ طور پر یہ تعین نہیں ہو سکا کہ آیا یہ راکٹ شامی کرد ملیشیا ہی نے دائر کیے تھے۔ ترک فوج نے شامی صوبے عفرین میں ابھی دو روز قبل ہی کرد ملیشیا گروپوں کے خلاف اپنا زمینی آپریشن شروع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :