کویت سٹی ، پی آئی اے کا کویت سیالکوٹ روٹ پر اپنی ہفتہ وار تین فلائٹس بند کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے خسارہ میں جا رہی تھی اس لئے یہ اقدامات اٹھانا پڑے،ذرائع

اتوار 21 جنوری 2018 20:23

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی ای) نے کویت سیالکوٹ روٹ پر اپنی ہفتہ وار تین فلائٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے خسارہ میں جا رہی تھی اس لئے یہ اقدامات اٹھانا پڑے۔کویت میں مقیم پاکستانیز نے حکومتی فیصلہ کو مسترد کر دیا ہے۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے نے خسارے میں جانے والے روٹس پر اپنی فلائٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

کویت میں مقیم پاکستانی پی آئی ای-’’PIAایئرویز‘‘ کو بند کرنے پر سخت پریشان ہو گے ہیں۔کویت میں مقیم پاکستان کمیونٹی کی مقتدر شخصیات محمد ارشد جنجوعہ،شکیل احمد ڈار،جاوید علی شاہ،ملک حبیب الراحمن، محمدفرید مغل،ڈاکٹر شجاع الراحمن،محمد ارشد چوہدری آف فیصل آباد اور دیگر نے حکومت پاکستان سے مذکورہ ہفتہ وار تینوں فلائٹس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت سیالکوٹ روٹ پر پی آئی اے کی فلائٹس کو بند نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کویت سیالکوٹ روٹ پر ہر سال ملینز آف ڈالر منافع ظاہرکرتی تھی پھر آخر کیوں کویت سیالکوٹ کے درمیان پی آئی اے کی ہفتہ وار تین فلائٹس کو بند کیا جا رہا ہے یہ اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔سیالکوٹ ایئر پورٹ ’’-سیال- ‘‘ سے معتبر ذرائع نے ’’آن لائن‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خسارہ کی وجہ سے 31جنوری سے کویت سیالکوٹ روٹ پر سے پی آئی اے کی ہفتہ وار تین فلائٹس سروس بند ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :