والد نقیب اللہ نےوزیراعظم،چیف جسٹس اورآرمی چیف سےانصاف دلانےکی اپیل کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جنوری 2018 21:15

والد نقیب اللہ نےوزیراعظم،چیف جسٹس اورآرمی چیف سےانصاف دلانےکی اپیل ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری 2018ء) : کراچی میں پولیس مقابلے میں زندگی کی بازی ہارنے والے مقتول نقیب اللہ کے والد نے وزیراعظم، چیف جسٹس سپریم کورٹ اورآرمی چیف سے انصاف دلانے کی اپیل کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹے کو پولیس مقابلے میں مار دیا گیا،انصاف فراہم کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق والد نقیب نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی مجھے انصاف فراہم کریں۔

بھائی نقیب اللہ نے کہاکہ 10 سال پہلے آپریشن کی وجہ سے علاقہ چھوڑا تھا۔ مزید برآں نقیب اللہ محسود کے ورثاء کو لینے کیلئے پولیس کی ٹیم ٹانک سے وزیرستان روانہ ہوگئی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ثناءاللہ عباسی کی درخواست پرکے پی پولیس نے نقیب اللہ کی فیملی کوسیکیورٹی فراہم کردی ہے۔

(جاری ہے)

نقیب اللہ محسود کی فیملی کیلئے سندھ میں بھی سیکیورٹی کے انتظامات کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نقیب کی فیملی کوسندھ کے بارڈرسے خصوصی حفاظت میں کراچی لایاجائےگا۔ ثناءاللہ عباسی نے مزید بتایا کہ نقیب قتل کیس کا سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار، ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن اور پولیس پارٹی کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔تاہم مقدمے میں مقتول نقیب اللہ کی فیملی کا کوئی فرد مدعی بنے گا۔ مزید برآں تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ راؤ انوار اوران کی پولیس پارٹی تعاون نہیں کررہی۔

راؤ انوار نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے زبانی بیان دیا تحریری بیان ابھی داخل نہیں کیا۔پولیس پارٹی کے ارکان بھی بیان دینے کیلیےتحقیقاتی ٹیم کے پاس نہیں آرہے۔ 15 کے قریب پولیس افسران واہلکار غائب،موبائل فون بند ہیں۔دوسری جانب تحقیقاتی کمیٹی کے رکن ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے بتایا کہ راؤانوارپہلے روزتحقیقاتی کمیٹی کے سامنے15منٹ کیلئے پیش ہوئے۔ نقیب اللہ کی مبینہ مقابلےمیں ہلاکت کی تحقیقاتی کمیٹی آئی جی کےحکم پربنائی گئی۔ کمیٹی نے راؤ انوارکو آج رات 11 بجےطلب کرلیا۔ کمیٹی کا خصوصی اجلاس راؤ انوارکے بیان کیلئے طلب کیا گیا ہے۔