پیپلزپارٹی نے چیئر مین بلاول بھٹو کی سیاسی سر گر میوں کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کر لی

بلاول بھٹو پنجاب کی بجائے دیگر صوبوں میں پارٹی جلسوں پر زیادہ توجہ دیں گے ‘پنجاب میں آصف زرداری تمام معاملات کو دیکھیں گے ‘ذرائع

اتوار 21 جنوری 2018 22:50

پیپلزپارٹی نے چیئر مین بلاول بھٹو کی سیاسی سر گر میوں کے حوالے سے حکمت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئر مین بلاول بھٹو کی سیاسی سر گر میوں کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کر لی ‘بلاول بھٹو پنجاب کی بجائے دیگر صوبوں میں پارٹی جلسوں پر زیادہ توجہ دیں گے ‘پنجاب میں آصف زرداری تمام معاملات کو دیکھیں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی سیاسی سر گر میوں کا مر کز اب پنجاب نہیں بلکہ سندھ اور دیگر صوبے ہوں گے اور پنجاب کے تمام پارٹی معاملات اور جلسوں سے آصف زرداری خطاب کر یں گے اور پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ کے حوالے سے آصف علی زرداری مر کزی قائدین سید یوسف رضا گیلانی ‘مخدوم احمد محمود اور فیصل صالح حیات سمیت دیگر کیساتھ ملکر کام کر یں گے ۔