جاپانی وزیراعظم کا ملکی دستور میں ترامیم کامنصوبہ

ْ تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی تجاویز پارلیمنٹ میں جمع کرائیں،وزیراعظم شینزوآبے کی گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 14:37

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) جاپانی وزیراعظم شینزوآبے نے مزید اقتصادی وعدوں کے ساتھ ساتھ مضبوط ملکی دفاع اور امن پسندانہ دستور میں ترامیم کرنے کا واضح عندیہ دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کا افتتاح بروز پیر جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے کیا۔

(جاری ہے)

اپنی افتتاحی تقریر میں انہوں نے مزید اقتصادی وعدوں کے ساتھ ساتھ مضبوط ملکی دفاع اور امن پسندانہ دستور میں ترامیم کرنے کا واضح عندیہ دیا۔

اس تناظر میں انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی تجاویز پارلیمنٹ میں جمع کرائیں گی اور اٴْن کی روشنی میں ملکی ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے پارلیمانی فورم پر مفصل بحث کی جائے گی۔ قدامت پسند رہنما شینزو آبے مسلسل چھ سالوں سے جاپان کی وزیراعظم چلے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :