بینظیرکے بعد پہلی بارخاتون وزیراعظم بچے کو جنم دیں گی

بے نظیر بھٹو کو 1990 میں دوران وزارت عظمیٰ ایک بچے کو جنم دینے کا اعزاز احاصل تھا ،ْنیوزی لینڈ کی نوجوان ترین خاتون وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈن بھی امید ہیں ،ْرپورٹ ْجیسنڈا ایرڈرن نے نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین خاتون وزیراعظم کا عہدہ 19 اکتوبر 2017 کو سنبھالا

پیر 22 جنوری 2018 14:50

بینظیرکے بعد پہلی بارخاتون وزیراعظم بچے کو جنم دیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن ،ْ سابق وزیر اعظم شہید بینظیرکے بعد پہلی بارخاتون وزیراعظم بچے کو جنم دیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم دنیا اور پاکستان کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے 28 برس قبل 1990 میں دوران وزارت عظمیٰ ایک بچے کو جنم دیا تھا۔

ان کا یہ اعزاز آج تک کوئی خاتون وزیر اعظم برابر نہیں کر سکیں تھیں، تاہم اب یہ اعزاز نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین خاتون وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈن برابر کرنے جا رہی ہیں۔نیوزی لینڈ کی 150 سالہ تاریخ میں تیسری خاتون وزیر اعظم بننے والی جیسنڈا ایرڈرن نے 2 دن قبل اپنے انسٹاگرام پر اس بات کا اعلان کیا کہ وہ امید سے ہیں۔

(جاری ہے)

37 سالہ جیسنڈا ایرڈرن نے اعلان کیا کہ رواں برس جون میں ان کا خاندان 2 افراد سے بڑھ کر 3 افراد پر مشتمل ہوجائیگا اور وہ ایک وزیر اعظم کی حیثیت سے والدہ بنیں گی۔

جیسنڈا ایرڈرن نے کہا کہ انہیں اندازا ہے کہ انہیں اس اعلان کے بعد کئی سوالات کا سامنا کرنا پڑیگا اور وہ ان تمام سوالات کے جوابات دینے کیلئے تیار ہیں۔نیوزی لینڈ کے نشریاتی ادارے نے بتایا کہ جیسنڈا ایرڈرن نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں امید سے ہونے کی خبر 13 اکتوبر 2017 کو ہوئی تاہم انہوں نے اس وقت اس خبر کو راز میں رکھا۔

ان کے مطابق انہوں نے اپنے امید سے ہونے کی خبر نائب وزیر اعظم ونسٹن پیٹرس کے ساتھ شیئر کی، جس کے بعد ہی انہوں نے عوامی سطح پر اس کا اعلان کیا۔جیسنڈا ایرڈرن کا کہنا تھا کہ وہ ڈیلیوری کے وقت 6 ہفتوں کی چھٹی لیں گی ،ْ اس دوران نائب وزیراعظم ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ جیسنڈا ایرڈرن نے نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین خاتون وزیراعظم کا عہدہ 19 اکتوبر 2017 کو سنبھالا۔

وہ نیوزی لینڈ کی 150 سالہ تاریخ میں تیسری خاتون وزیر اعظم ہیں جبکہ وہ اس وقت حکومت کی سربراہی کرنے والی دنیا کی واحد نوجوان ترین خاتون بھی ہیں۔نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق جیسنڈا ایرڈرن کو یہ بچہ اپنے پارٹنرٹیلی وڑن پروڈیوسر کلارک گفورڈ سے ہوگا، جو بچے کی پیدائش کے بعد مستقل طور پر وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے 1990 میں اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جنم دیا تھا۔

بے نظیر بھٹو کو تین بچے ہیں، جن میں سب سے بڑا ان کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری ہے ،ْجو 1988 میں پیدا ہوئے، بختاور بھٹو کی 1990 میں پیدائش کے 3 سال بعد 1993 میں ان کے ہاں ایک اور بچی آصفہ بھٹو پیدا ہوئیں۔بے نظیر بھٹو نے دسمبر 1987 میں آصف علی زرداری سے شادی کی جبکہ انہیں دسمبر 2007 کو صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :