پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد علی بوگرا کی55 و یں برسی آج منائی جائیگی

پیر 22 جنوری 2018 17:20

عارفوالا۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد علی بوگرا کی55 و یں برسی آج23جنوری کو منائی جائے گی وہ 10 اکتوبر1909کو بوگرا کے مقام پر پیدا ہوئے تھے 1937میں وہ بنگال کی مجلس قانون ساز کے رکن منتخب ہوئے تھے قیام پاکستان کے بعدوہ وزارت خارجہ میں شامل ہوئے اور برما ،کینیڈااور امریکہ میں پاکستان کے سفیر بنائے گئے۔

(جاری ہے)

17 اپریل1953 کو خواجہ ناظم الدین کی برطرفی کے بعد غلام محمد نے انہیں پاکستان کا وزیراعظم بنادیا اور1954 میں غلام محمد نے دستور ساز اسمبلی توڑی تو انہیں دوبارہ وزیراعظم بنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :