وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کے وفد کی ملاقات

پیر 22 جنوری 2018 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر میر کبیر احمد، میر احمد خان سرپارا، حاجی محمد صدیق لہری، میر محمد حسن رئیسانی، ملک یاسین بنگلزئی، زبیر احمد اور نور احمد شامل تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو صوبے میں زراعت کے شعبے سے متعلق درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت کاشتکاروں کے مسائل کا جائزہ لے گی اور انہیں حل کرنے میں ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔