شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی جانب سے ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات 2016کے نتائج کا اعلان

پیر جنوری 23:40

․ سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورنے ایم ایڈ (ماسٹرز آف ایجوکیشن)کے سالانہ امتحانات 2016کے نتائج کا اعلان کر دیا، یونیورسٹی کے ناظم امتحانات سید مہدی شاہ راشدی کے جاری کرد ہ ایک اعلامیہ کے مطابق نتائج کا گزٹ تمام ملحقہ ایجوکیشن کالجوں/سینٹرزمیں بھیجا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے نتائج جاننے کیلئے اپنے ایجوکیشن کالجوں /سینٹرزسے رابطہ کریں۔