ْمیئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر سکھر میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات مہم جاری

پیر 22 جنوری 2018 23:40

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر سکھر میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات مہم جاری ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیر کے روز بھی اسسٹنٹ کمشنر اویس مشتاق اور ٹیکسیشن آفیسر خالد جتوئی کی نگرانی میں ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 موٹر سائیکلیں ، ہوٹلوں پر رکھی ہوئی ٹیبلز اور کرسیاں بھی ضبط کرلی گئیں جبکہ 4 تندور بھی مسمار کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس مہم کا مقصد نہ صرف غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ ہے جبکہ ٹریفک کی روانی میں حائل ہونے والی غیر قانونی طور پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکلیں ، گاڑیاں بھی اٹھائی جارہی ہیں۔ میئر سکھر نے اس مقصد کے لئے دو نئے لوڈر اسٹاف کو فراہم کئے ہیں، انسداد تجاوزات کی یہ مہم شہر کے مختلف علاقو ں میں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :